ن لیگ صدر مملکت عارف علوی پر مہربان

ن لیگ کا صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کے دوران احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 ستمبر 2018 12:31

ن لیگ صدر مملکت عارف علوی پر مہربان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر 2018ء) صدر مملکت عارف علوی آج سہہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ن لیگ نے صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کے دوران احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی خطاب ایوان میں بیٹھ کر پر امن طور پر سنا جائے گا اور اس دوران ن لیگ ایوان سے واک آؤٹ بھی نہیں کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی صدر عارف علوی کے خطاب کے دوران کوئی احتجاج نہیں کریں گی۔واضح رہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف الرحمن علوی خطاب کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے گورنرز اوروزرائے اعلی اورمسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہونگے ،ْغیرملکی سفارتکاروں کی بھی شرکت کا امکان ہے، دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرصدارت کریں گے، مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے گورنر، وزرائے اعلی مدعو ہیں، مسلح افواج کے سربراہان اور غیرملکی سفارتکار بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، صدر مملکتعارف علوی کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کے بعد نئے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا ،ْاجلاس کیلئے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

اور اب اس متعلق ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ ن لیگ نے صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کے دوران احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ  اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی صدر عارف علوی کے خطاب کے دوران کوئی احتجاج نہیں کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں