مشیر وزیر اعلیٰ محمد اکرم چوہدری کی زیر صدارت پنجاب حکومت کیلئے میڈیا پالیسی کی تشکیل پر خصوصی سیشن کا انعقاد

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے لئے میڈیا پالیسی کی تشکیل پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت پنجاب بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومتی اقدامات کی امیج بلڈنگ کے لیے سول سوسائٹی اراکین کو رضا کارانہ طور اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سول سوسائٹی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی حکومتی اقدامات پر عوامی رائے پر حکومت کو آگاہ رکھے گی۔کمیٹی کے جائزہ اور مشاورت کے بعد ہی حکومتی اقدامات پر پیش رفت کا فیصلہ کیا جائے گا۔عوام اور ہر طبقہ فکر سے آراء لیکر کام کیا جائے گا تاکہ صحیح معنوں میں بہتری لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے حکومتی خامیاں اور کوتاہیاں سامنے آنی چاہیں تاکہ بروقت درست سمت کا تعین ہو سکے۔حکومتی اقدامات کو عام آدمی کی نظر سے دیکھ کر ہی منظوری ملنی چاہئے۔ پی ٹی آئی کے 100 روزہ پلان کا مقصد حکومت کے لئے درست سمت کا تعین ہے۔اس موقع پر راشد خواجہ، ڈاکٹر زرقا، ڈاکٹر عائشہ خالد، ڈاکٹر نگہت، نعیم الحق، اسد مرزا اور دیگر سول سوسائٹی اراکین موجود تھے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر زرقا کو کمیٹی کی کوآرڈینیشن کی ذمہ داری سونپی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں