توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی سی واسا کو نوٹس جاری

منگل 18 ستمبر 2018 13:52

توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی سی واسا کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی سی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے رفیق خان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر قانونی تقاضوں کے برعکس اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا جبکہ عدالت نے اسے سابقہ تنخواہوں اور مفاعات سمیت نوکری پر بحال کر نے کا حکم دیا۔

عدالت نے پانچ ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت کے چودہ مئی 2018ء کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،درخواست گزار نے ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے ایم ڈی سی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں