پاکستان نے چین کیساتھ ملکر ڈالر سے جان چھڑانے کامنصوبہ بنالیا

پاکستان نے چین کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی تجویز دے ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 14:06

پاکستان نے چین کیساتھ ملکر ڈالر سے جان چھڑانے کامنصوبہ بنالیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18ستمبر 2018ء ) : پاکستان نے چین کیساتھ ملکر ڈالر سے جان چھڑانے کے لیے تگڑامنصوبہ بنالیا۔ پاکستان نے چین کو تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت مقامی کرنسی میں ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہیں ۔چین نے ہمیشہ اور ہر موقع پر پاکستان کی مدد کی ہے اور عالمی فورمز پر بھی پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔

سی پیک کی صورت میں چین نے 62 ارب ڈالر کا ایک ایسا شاندار تحفہ پاکستان کو دیا ہے جو اس خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے اور گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔اس وقت جب پاکستان کو ڈالرز کی شدید کمی کا ساتھ ہے ،پاکستان اور چین نے ڈالر سے جان چھڑانے کا پلان بنا لیا ہے۔پاکستان نے چین کو تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت مقامی کرنسی میں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر قانون فروغ نسیم نے چینی سفیر سے ملاقات کی۔فاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ میکنزم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے مباحثہ ٹریبونل کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مما لک کے درمیان کمرشل معاملات پاکستانی روپے، چینی کرنسی اور یا پھر کسی مشترکہ کرنسی میں ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے یہ تجاویز چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک میں مشترکہ میکنزم کا تجربہ کامیاب ہوا تو اس سے خطے کے دیگر ممالک کی بھی مدد کی جاسکتی ہے۔چینی سفیر نے بھی پاکستان کی جانب سے دی جانے والی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں