ٹوکن شارٹ ‘علی ترین کا چالان ہو گیا

ٹریفک اہلکار نے گاڑی روک کر چالان کی رسید تھما دی

منگل 18 ستمبر 2018 15:59

ٹوکن شارٹ ‘علی ترین کا چالان ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) ٹوکن شارٹ ہونے پر علی ترین کا چالان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکن شارٹ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا چالان کر دیا گیا۔ ٹریفک اہلکار نے علی ترین کو روکا اور ٹوکن شارٹ ہونے پر چالان کر کے رسید تھما دی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہو گا۔

امیر اور غریب کے لیے قانون میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی خیبرپختونخواہ کی ٹریفک پولیس نیرکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان کا چالان کر دیا تھا۔ رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پرچالان تھمایا گیا۔

(جاری ہے)

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی کو 500 روپے کا چالان کیا گیا ، چالان کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے ٹریفک اہلکار کو جھاڑ پلانے یا اپنی اسمبلی رکنیت کا رعب جھاڑنے کی بجائے اسے 500 روپے انعام بھی دیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ایسے کئی قصے اس سے قبل بھی سامنے آ چکے ہیں۔ خیبر پختونخواہ پولیس کبھی بھی امیر اور غریب میں فرق روا نہیں رکھتی۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت بنانے کے بعد خیبرپختونخواہ کے محکمہ پولیس میں خاطر خواہ اصلاحات کیں جس کے بعد خیبرپختونخواہ میں پولیس سے سیاسی اثر و رسوخ بھی ختم کر دیا گیا۔ خیبرپختونخواہ کی پولیس سیاسی اثر و رسوخ سے بالاتر ہے اور اہنے فیصلوں میں خود مختار ہے ، یہی وجہ ہے کہ مجرم چاہے کوئی بھی ہو خیبرپختونخواہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہاتھوں اسے رعایت نہیں دی جاتی جو قابل ستائش ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں