فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی‘محمد سبطین خان

صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف کی زیر صدارت اجلاس ،سیکرٹری جنگلات خیبرپختونخوا نذر حسین شاہ کی خصوصی شرکت

منگل 18 ستمبر 2018 16:30

فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی‘محمد سبطین خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف،ماہی پروری محمد سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس یہاںمنعقد ہوا۔صوبائی وزیر کی خصوصی دعوت پر سیکرٹری جنگلات خیبرپختونخوا نذر حسین شاہ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری منصوبہ نذر حسین شاہ کی انتھک کوششوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کامیاب ہوا۔

خیبرپختونخوا بلین ٹری منصوبہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرز پر پنجاب میں بھی منصوبہ شروع کیا جائے اور نذرحسین شاہ کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ نذر حسین شاہ سے رابط رکھیں اور ان کے مفید مشوروں پر عملدرآمد کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق بہت جلد اربن فاریسٹری پر بھی کام شروع کررہے ہیں اور ڈویژنل سطح پر فاریسٹری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے محکمہ وائلڈ لائف سے لاہور چڑیاگھر کی تزئین آرائش کے حوالے سے بھی تجاویز مانگی ہیں۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام افسران وملازمین پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ امور سرانجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں