عوام کی تحریک انصاف کی حکومت سے توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہیں ‘عزیز الرحمن چن

عام آدمی کی بات کرنے والی حکومت کا بجٹ میں چیزوں کا مہنگا کرنے کا عندیہ دینا اپنے دعوئوں سے انحراف ہے

منگل 18 ستمبر 2018 16:30

عوام کی تحریک انصاف کی حکومت سے توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہیں ‘عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ عوام کی تحریک انصاف کی حکومت سے توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہیں یہی وجہ ہے کہ شدید ردِ عمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی بات کرنے والی تحریک انصاف کا بجٹ میں چیزوں کا مہنگا کرنے کا عندیہ دینا اپنے دعوئوں سے انحراف ہے عمران خان اقتدار کے نشے سے باہر نکل کر اب عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی طرف سے ظالمانہ اقدام ہے وزیر اطلاعات کے اعلان کے باوجود چند دنوں بعد ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے امین اور صادق ہونے پر سوالیہ نشان ہے وزراء کے جھوٹ بولنے پر عوام میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے عمران خان کا بار بار دعویٰ کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گاریت کی دیوار ثابت ہوا ہے وہ خود خاموش رہ کر وزرا سے جھوٹ بلوا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں