وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیچنگ ہسپتال ڈ یرہ غازی خان کی خراب سی ٹی سکین مشین کو جلد ٹھیک کرنے کیلئے ہدایت

معاملے کی تحقیقات کی جائیںاورغفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 18 ستمبر 2018 17:55

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیچنگ ہسپتال ڈ یرہ غازی خان کی خراب سی ٹی سکین مشین کو جلد ٹھیک کرنے کیلئے ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈ یرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں خراب سی ٹی سکین مشین کو جلد سے جلد ٹھیک کرنے کیلئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں اورکہا ہے کہ سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں اورغفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کے خراب رہنے کا کوئی جواز نہیںکیونکہ اس سے مریضوںکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت میسر آنی چاہیے اوراس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ محکمہ صحت کے حکام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں