سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پاکستان کی تاریخ کے اندوہناک واقعہ میں 14 بیگناہ شہریوں کو شہید کیا گیا : قرارداد کا متن

منگل 18 ستمبر 2018 19:34

سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون پاکستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ ہے جس میں 14 بے گناہ شہریوں کو بیدردی سے شہید کیا گیا لیکن سابق حکومت کے دور میں شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء اور انصاف پسند عوامی حلقے مکمل انصاف کے منتظر رہے، مجرم آزاد گھومتے رہے،جسٹس باقی نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے باوجود جرم کرنے والے قانون کی گرفت میں نہیں آئے۔

سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ورثا کو حقیقی انصاف فراہم کیا جائے، وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں