ہائیکورٹ کا فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی کمرشل گاڑیوں ،موٹر سائیکل رکشوں کیخلاف کارروائی کا حکم

غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ فیکٹریاں بھی بند کی جائیں،عدالت نے 27 ستمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 14:27

ہائیکورٹ کا فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی کمرشل گاڑیوں ،موٹر سائیکل رکشوں کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشے سڑکوں پر نہ لائے جائیں،غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ فیکٹریاں بھی بند کی جائیں،عدالت نے 27 ستمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانسپورٹ کمپنی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 40 ہزار موٹر سائیکل رکشوں کاچالان کیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کو بند کیاجائے ۔جس پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ 7فیکٹریوں کو موٹر سائیکل رکشہ بنانے کی اجازت دی۔عدالت نے استفسار کیا کہ غیر قانونی رکشوں کا صرف چالان کافی ہے ۔عدالت نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشوں پر پابندی عائد کر تے ہوئے غیر رجسٹرڈ فیکٹریاں بھی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبرکو رپورٹ پیش کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں