ڈاکٹر شہزاد وسیم ،چوہدری سرور کے استعفے سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست کی ٹکٹ لے اڑے

بدھ 19 ستمبر 2018 16:19

ڈاکٹر شہزاد وسیم ،چوہدری سرور کے استعفے سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست کی ٹکٹ لے اڑے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نامزد ہونے کے بعد چوہدری محمد سرور نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ سینیٹ میں پنجاب کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان ، اعجاز احمد چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ بھی امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی قیادت نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ رہنمائوں کو عنقریب اہم عہدے دئیے جانے کا امکان ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں