ْوزیراعلیٰ پنجاب سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے صدر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
سیاسی امور،ملکی صورتحال اوراخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
بدھ 19 ستمبر 2018 21:03
(جاری ہے)
ہماری نیت ٹھیک اورسمت درست ہے ۔میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔پنجاب میں آپ کو ہر سطح پر میرٹ نظر آئے گا۔کابینہ مکمل ہوچکی ہے اور وزراء کو ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ فیصلے مشاورت سے کر کے ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔
سابق دور کے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔کابینہ کی سب کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہے جو کہ اپنا اپنا کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروںکے نئے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ہم قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دی جاچکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا کام آپ کو نظر آئے گااورفرق بھی۔ میں صبح سے رات گئے تک سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتا ہوں ۔وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے سے قبل دوپہر کو دو گھنٹے آرام کرتا تھا اوراب آرام کا وقت نہیں ملتا ،ہر وقت کام میں مصروف رہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ سیاحت کے فروغ کے بہت مواقع موجود ہیں۔ہم ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیںگے۔جنوبی پنجاب میں خوبصورت مقامات کو ترقی دے کرسیاحت کو فروغ دیں گے۔میںہر ماہ دو دن جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں گزاروں گا۔میرے ساتھ سیکرٹریز بھی ہوںگے اور لوگوں کے مسائل وہاں پر ہی حل کریںگے۔اخبارات کے اشتہارات کی مد میںواجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کریںگے۔انہوں نے کہاکہ ہم میڈیا اکیڈمی بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیںاور میڈیا اکیڈمی کے قیام کے منصوبے کیلئے آپ لوگوں کی مشاورت اورتجاویز چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اخباری صنعت کے مسائل ا ن کی مشاورت سے حل کریںگے۔میں نے پروٹوکول ختم کردیا ہے اورمجھے ہر کوئی مل سکتا ہے ۔ لینڈریکارڈ سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ اراضی سینٹرز کو تحصیل سے قانونگوہی تک لے جایا جائے۔ای۔خدمت سینٹرز کو بتدریج ہر ضلع اورپھر تحصیل کی سطح پر لیکر جائیںگے۔سیف سٹی اتھارٹی کادائرہ کار بھی ہر ڈویژن تک پھیلائیں گے۔اس موقع پر کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرزکے صدرعارف نظامی کی سربراہی میں وفد نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ صاف گو شخص ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے آپ کو وزیراعلیٰ بنا کر خوبصورت انتخاب کیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،مشیران عون چوہدری ،اکرم چوہدری،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی آراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی
سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت صدر اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین زخمی
صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی
ہائیکورٹ نے پی پی 133 میں دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی
ہائیکورٹ کاڈپٹی کمشنرکو پی ٹی آئی کی جلسوں کی اجازت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنیکی ہدایت
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری کر دیا
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
ضمنی انتخابات میں بھی فتح تحریک انصا ف کا مقدر بنے گی‘ فرخ جاوید مون
حکمرانوںنے عام آدمی کیلئے روٹی کمانا مشکل بنا دیا ‘قاری اعظم حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین زخمی
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری کر دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پتوکی، تین کس ملزمان 16سالہ لڑکی اغوا کرکے فرارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی