گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے چیئر مین واپڈا کی ملاقات،

پانی کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:40

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے چیئر مین واپڈا کی ملاقات،
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے بدھ کو یہاں گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے گورنر پنجاب کو پانی کی صورتحال اور صوبہ پنجاب میں چلنے والے پانی اور ہائیڈرو پاور منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، گورنر پنجاب نے کہا کہ بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے واپڈا کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں