بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد فیصلے کا آنا شریف خاندان کیلئے ایک ریلیف ہے‘بلاول بھٹو

جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کیلئے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی لازم جزو ہے‘ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

بدھ 19 ستمبر 2018 22:44

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد فیصلے کا آنا شریف خاندان کیلئے ایک ریلیف ہے‘بلاول بھٹو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد فیصلے کا آنا شریف خاندان کیلئے ایک ریلیف ہے، بیگم کلثوم کے انتقال کے بعد شریف خاندان مشکل وقت سے گزر رہا تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی اور شہید محترمہ بینظیر نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی لڑائی لڑی، پی پی پی عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کا ہر اول دستہ رہی اور اپنی جدوجہد کے باوجود پیپلزپارٹی نے عدالتی فیصلوں کو بھگتا۔

انہوںنے کہاکہ پی پی نے فیصلے خلاف آنے کے باوجود کبھی عدالتوں کو بے توقیر نہیں کیا، ہم فیصلے کے قانونی پہلوں پر کوئی رائے نہیں دے سکتے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیلوں کے مراحل ابھی باقی ہیں ہمیں اس کا یقین ہے کہ عدالتیں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے عمل کا حصہ نہیں ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کیلئے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی لازم جزو ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں