ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں 155روپے تک اضافہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:32

ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں 155روپے تک اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی سے ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں 155روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے 18ستمبر کو رواں مالی سال کے مالیاتی بل میں تبدیلی کرتے ہوئے سگریٹ اور سمارٹ فونز سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم قومی اسمبلی سے باضابطہ منظوری سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

بجٹ پیش ہونے سے قبل معروف برینڈ سگریٹ کا 10ڈبیوں کا پیک 1290روپے کا تھا جو اب 1445روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔زیادہ فروخت ہونے والے ایک اور برینڈ کا 10ڈبیوں کا پیک جو پہلے 474روپے کا تھا اب 575روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ اسی طرح دیگر برانڈز کے سگریٹس پر بھی 5سے 7روپے فی ڈبی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں