ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کم کرنے‘ملک بھر کو سرسبز کرنے اور فرنیچر کیلئے لکڑی کی دستیابی کیلئے پی ایف سی 5سال میں ایک ملین درخت لگائے گی‘میاں کاشف اشفاق
جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50
(جاری ہے)
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال گھمبیر ہے اور شمال سے جنوب تک اس کے اثرات نظر آتے ہیں، انتہائی شدید موسمی اثرات کی وجہ سے انتقال آبادی جاری ہے اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی معاشی مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے جنگلات مسلسل کمی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہمیں ان رجحانات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف سی اس ضمن میں حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں ایک ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات کا رقبہ ایشیا میں سب سے کم ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ملک کے صرف 1.9 فی صد رقبہ پر جنگلات ہیں جبکہ اوسطا 25 فیصد رقبہ پر جنگلات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے میدانی و پہاڑی علاقوں اور خالی جگہوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر اور اس سے منسلک بزنس سے تقریبا پانچ لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے جبکہ جنگلات کی کمی کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوار میں اس سیکٹر کا حصہ صرف 0.3 فیصد ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر میں استعمال ہونے والی لکڑی تین گنا مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری پیداواری لاگت زیادہ اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل ٹمبر بورڈ کی تشکیل نو اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز کے ارکان کی شمولیت، شیشیم کے درختوں کی بحالی اور اس کی غیر قانونی کٹائی و برآمد پر پابندی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی ایف نے نجی اور سرکاری سکولوں کے ساتھ مل کر درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تقریبات بھی منعقد کرے گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک
چیئرمین پی سی بی کی بے سہارا ویتیم بچوں کو (کل) میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت
فواد چوہدری کو 9 مئی کے واقعات میں شامل تفشیش کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
ریلوے انتظامیہ کی ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن کے سٹاپ میں3 ماہ کی توسیع
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کا الحمراء کا دورہ
کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس