وقت کا تقاضا اور محفوظ مستقبل کی کامیابی یہی ہے کہ اپنی صفوں میں یکسوئی اور اپنے رویوں میں برداشت پیدا کریں ‘چوہدری محمدسرور
پاکستان دُنیا کی واحد اسلامی مملکت ہے جو نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی اور یہی نظریہ ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کا صحیح تشخص اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘گورنر پنجاب
جمعرات 20 ستمبر 2018 19:16
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان دُنیا کی واحد اسلامی مملکت ہے جو نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی اور یہی نظریہ ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کا صحیح تشخص اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا نے حق و صداقت اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو نئی روح بخشی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس نبی ٌ کے پیروکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت، رواداری اور بھائی چارے کا دًرس دیا ہے، اسلام کے نام پر دوسروں کو نقصان پہنچانے والوں کا اس دین سے کوئی تعلق نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی معاملات کو خود ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ اقلیتوں کے لئے بھی ایک محفوظ سرزمین ہے اور غیر مسلموں کو دی جانے والی مذہبی آزادی حقیقی معنوں میں اسلامی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان پُر اًمن ملک ہے جس نے اًمن کے لئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان یورپین یونین سمیت اپنے دوست ممالک سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں وائس پریذیڈنٹ ای سی آر جرمنی ہنس اولف ہینکل کی قیادت میں آئے ہوئے یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفامسٹس گروپ آف پارلیمنٹیرین کے چھ رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیئے بغیر ملکی معیشت کا استحکام ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کی نئی قیادت ملک میں سرمایہ کاری کا بہترین ماحول فراہم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیداہوں گے ۔گورنر نے کہا کہ مًیں نے اپنے پہلے دور میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لئے بہت محنت کی لیکن بد قسمتی سے سابقہ حکومت اِس سے خاظر خواہ فائد حاصل نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اختیارات مرکزیت کی بجائے اقتدار کی نچلی سطح پرمنتقلی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ مقامی نمائندے بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔اس موقع پر وفد نے یورپی منڈیوں میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کا حصول پاکستان کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کردار قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے تجربات اور بالخصوص یورپین ممالک میں خصوصی تعلقات سے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی گی۔وفد نے کہا کہ اقتصادی شعبے کی بہتری کے لئے حکومتی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور یورپی ملکوں میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کا حصول انہی اقدامات کا نتیجہ ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو