کربلا میں نواسہِ رسول اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا‘خورشید شاہ

حق و صداقت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے تاریخ انسانیت میں میدانِ کربلا جیسی کسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی‘سینئر رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

کربلا میں نواسہِ رسول اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا‘خورشید شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کربلا میں نواسہِ رسول اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حق و صداقت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے تاریخ انسانیت میں میدانِ کربلا جیسی کسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین کی قربانی میں بنی نوع انسان کیلئے بہت سے اسباق ہیں اور ہمیں اس واقع سے حق و صداقت، جرات و شجاعت اور بلندی کردار کو اپنی ذات کا حصہ بنانا چاہئے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ واقعہ کربلا نے اسلام کو پھر سے زندہ کیا اور امام حسین کا یہ احسان ہمیشہ تمام انسانیت کیلئے ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں