ہم حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ، احسن اقبال

نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ہے ، حکومت کوپریشانی کے دورے کیوں پڑرہے ہیں ،وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر رد عمل

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:26

ہم حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ، احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے ،سابق وزیر اعظم نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی اڑان کادارومدار8بھینسوں کی نیلامی پرہے،حکومت اقتصادی ترقی میں کوئی کردارادا نہیں کرسکتی ہے، حکومتیں بیانات سے نہیں اقدامات سے چلتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ آرمی چیف کادورہ چین سی پیک کے حوالے سے اہم ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کوسی پیک کاحصہ بنانے کیلئے چین کااعتمادضروری ہے، نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ہے، حکومت کوپریشانی کے دورے کیوں پڑرہے ہیں حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں