نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا ،ْ ملک بھر کے ہزاروں مقامات پر مجالس عزا
علم اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو ئے، صوبائی دارالحکومت میں مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء کی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا،عزادار زنجیر زنی کے ساتھ ساتھ غم حسینؓ میں ماتم کرتے رہیپنجاب میں تقریبا 2800 جلوس اور 2100 کے قریب مجالس کی سیکورٹی کیلئے دولاکھ 15ہزار پولیس اہلکار وں نے فرائض سرانجام د ئیے یوم عاشور پر امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کووزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی مانیٹر کرتے رہے ، لاہور سمیت بعض مقامات پر جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی
جمعہ 21 ستمبر 2018 21:40
(جاری ہے)
پنجاب میں چھوٹے بڑے تقریبا 2800 جلوس اور 2100 کے قریب مجالس کو سیکورٹی فراہم کی گئی ۔
دولاکھ 15ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جا تی رہی -فوج کے 10 ہزار افسر جوان اور رینجرز کے 1900 جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ۔ فضائی نگرانی کیلئے پنجاب حکومت نی4ہیلی کاپٹرز کی خدمات مہیا کیں۔یوم عاشور پر امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئیوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی سرگرم رہے ۔انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں قائم کیئے گئے محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھے ۔لاہور میں 10محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی دروزاہ سے برآمد ہوا جبکہ دیگرعلم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے قبل ازیں مختلف علمائے کرام اور ذاکرین نے مجالس عزا سے خطاب کیا۔ مرکزی جلوس چوک رنگ محل ،ْ مسجد وزیر خان ،ْ چوہٹہ مفتی باقر سوہا بازار ،ْ اندرون ٹیکسالی گیٹ اور اندرون بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا ۔جلوس میں شامل عزا داروں نے نوحہ کنی ،ماتم اور زنجیر زنی کی اور غم حسینؓ میں دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ جلوس میں خواتین سمیت بچوں، بوڑھوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جلوس کے روٹ پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیںجبکہ جلوس کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔اس سلسلہ میں لاہور کی مرکزی امام بارگاہ کربلا گامے شاہ سمیت صوبائی دارالحکومت کی تمام امام بارگاہوں کی سیکورٹی انتہائی سخت تھی جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی امام بارگاہوں،مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔ امام بارگاہوں کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ اور اس کے قریبی علاقہ کی چھتوں پر اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔جلوس کے اختتام پر کربلا گامے شاہ میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی جس سے مختلف نامور ذاکرین نے خطاب کیا۔ اسی طرح صوبہ بھر میں یوم عاشور پر مجالس شام غریباں منعقد کی گئیں جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو نے مجالس شام غریباں نشر کیں۔اخبارات میںبھی سیدالشہدا امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کے حوالے سے خصوصی ایڈیشن شائع کئے گئے۔صوبائی دارلحکومت میں پولیس بھاری نفری نے اپنے فرائض سر انجام دئیے اور شہر میںمجالس اورجلوسوں کوسیکورٹی فراہم کی۔ مجالس اور جلوسوں کے لئے روٹ پر نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس ،ْ محافظ فورس ،ْ گھڑ سوار دستے ،ْ سراغ رساں کتے اور موبائل سکواڈ بھی تعینات کئے گئے تھے جبکہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد تھی بعض علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی۔ عاشورہمحرم الحرام پر عزا داروں کو بروقت طبی امداد پہنچانے اور ہر قسم کے مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لاہور ڈویژن کے ہسپتالوں میں فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اسے الرٹ رہنے کہ ہدایت کی گئی تھی ۔ پنجاب ایمر جنسی سرو س(ریسکیو1122 ) نے یوم عاشور پرماتمی جلوسوں کے دوران ایمرجنسی کورکی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام بڑے شہروںمیں ریسکیو1122 کے جوانوں کی چھٹیاں محدود کرکے اُن کی مخصوص ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا ئی تھیں ۔واسا کی طرف سے بھی ذوالجناح کے راستوں اور مجالس کے جگہوں کے سیوریج صاف رکھے گئے اور وہاں پر پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی جاری رہی جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر ٹیوب ویلوں پر نصب جنریٹر وںپر ڈیزل اور آپریٹرز کی حا ضری یقینی بنائی گئی۔ لاہور میں ٹریفک پولیس نے جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کو جلوسوں سے دورر کھنے کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کئے تھے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بھی عاشورہ محرم الحرام پربجلی کی مسلسل، بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کئے تھے۔ عزاداری کے تمام معروف مقامات نثار حویلی، کربلا گامے شاہ بھاٹی گیٹ،امامیہ کالونی ،موچی گیٹ ‘ نیاز بیگ اور پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متبادل انتظام کے طورپر ڈیزل جنریٹرزفراہم کئے گئے تھے ۔دریں اثناء یوم عاشور کے موقع پر قبرستانوں میں بھی عوام کا رش رہا جبکہ شہریوں کا اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کی غرض سے شہر خاموشاںمیں آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو