عثمان ڈار نے (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی عام انتخابات میں کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:36

عثمان ڈار نے (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی عام انتخابات میں کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی عام انتخابات میں کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا ۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے وکیل کاظم علی ملک کے توسط سے انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا، عثمان ڈار نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا اور 53 پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز انتخابات کے اگلے روز جمع کرائے گئے۔درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ 1406ء ووٹوں کے فرق کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جانا چاہیے۔ انتخابی عذرداری میں استدعا کی گئی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں