پولیس سروس گریڈ 21کے افسر حسین اصغرڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے پولیس سروس گریڈ 21کے افسر حسین اصغر کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس عہدے پر فرائض سر انجام دینے والے مطاہر نیاز رانا کو او ایس ڈی بنا کر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دریں اثناء پنجاب حکومت نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی کو غفلت اور لا پرواہی پر معطل کرکے ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر خالد محمود کو ایم ایس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں