لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنیکا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض خوار

ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کی جائے، مطالبہ پورا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،۔صدر وائے ڈی اے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:37

لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنیکا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض خوار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈٰیز بند کر دیں، مریض خوار ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ہڑتال کر دی۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ جب تک حکومت ڈاکٹروں کے تحفظ کا بل پاس نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا، حکومت شیخ زید ہسپتال واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔صدر وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کی جائے، مطالبہ پورا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب آؤٹ ڈور بند ہونے سے دور دراز سے شہروں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اوٹ ڈور بند ہونے سے 5000 مریض ادویات سے محروم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں