ہیلمٹ پہننے سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر کل سے عملدرآمدہوگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:54

ہیلمٹ پہننے سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر کل سے عملدرآمدہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) موٹرسا ئیکل سواروں کے ہیلمٹ پہننے سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پرکل (اتوار) سے عملدرآمدہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والے افرادکوپہلے مرحلے میں ایک ہزارروپے جرمانہ کیاجائے گاجبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنیوالے کی موٹرسائیکل بندکردی جائے گی۔واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ لازمی قراردیاتھا اور 23ستمبر تک آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں