اللہ تعالی کے فضل و کرم ، تمام اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون کی بدولت عشرہ محرم الحرام پر امن رہا‘میاں اسلم اقبال

عاشورہ محرم الحرام پر اداروں نے مربوط انداز سے کام کیا ، محنت، جذبے اور اتحاد کی قوت سے نئے پاکستان کی منزل ضرور حاصل کرینگے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:37

اللہ تعالی کے فضل و کرم ، تمام اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون کی بدولت عشرہ محرم الحرام پر امن رہا‘میاں اسلم اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں نے مربوط انداز سے کام کیا،اللہ تعالی کے فضل و کرم ، تمام اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون کی بدولت عشرہ محرم الحرام پر امن رہا ہے ،صوبے بھر میں کہیں بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،عاشورہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں کی کارکردگی شاندار رہی ہے اگر ادارے اسی جذبے اور فرض شناسی سے فرائض اداکرتے رہیں تو بہت جلد ہم اپنی منزل پا لیں گے ۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ عزاداروں ،ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی اور طے شدہ حکمت عملی پر پوری طرح عمل درآمد یقینی بنا کر سماج دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایاہے -انہو ںنے کہاکہ پوری قوم نے اتحاد اور نظم وضبط کا مظاہرہ کیا - انشاء اللہ اسی جذبے اور اتحاد کی قوت سے نئے پاکستان کی منزل ضرور حاصل کریں گے اور ملک کو قائد و اقبال کے تصورات کے مطابق صحیح معنوں میں ایسی فلاحی ریاست بنائیں گے جہاں سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں ، قانون کی حکمرانی ہو اور انصاف کا بول بالا ہو-انہو ںنے کہاکہ بھائی چارے ، اخوت اور امن کی فضا کو فروغ دے کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں