تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی‘سید صمصام علی بخاری

تحریک انصاف پنجاب میں نیابلدیاتی نظام لاکر اختیارات نچلی سطح تک پہنچائے گی‘امیدوار پی پی 201

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:09

تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی‘سید صمصام علی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پی پی 201 کے ضمنی الیکشن کے امیدوارسید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہتحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،تحریک انصاف پنجاب میں نیابلدیاتی نظام لاکر اختیارات کو نچلی سطح تک پہنچائے گی ،تحریک انصاف ملک سے کرپشن سے خاتمہ کرنے کے لئے پُرعزم ہے ،تحریک انصاف ہیلتھ ، ایجوکیشن اور پولیس میںریفارم کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سیدصمصام علی بخاری نے اپنے حلقے پی پی 201 میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی نااہلیوں اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلاکر دیا ہے ، اداروں میں کرپشن نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ، ن لیگ کی حکومت نے اپنے من پسند لوگوں کو محکموں میں لگا کر میرٹ ک دھجیاں بکھری ہیں ، تحریک انصاف سابقہ حکومت کی کرپشن اور نااہلیوں کا پردہ چاک کرے گی اور اداروں میں میرٹ کا نظام لے کر آئے گی اور تباہ شدہ اداروں کو اپنے پائوں میں کھڑاکرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، تحریک انصاف ملک میں اپنے سودن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ء ہے اورحکومت اپنے پہلے 100 دنوں میں ملک میں تبدیلی کے ایجنڈے پر لاگوکرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں