دوست علی لغاری 26اور 27 ستمبرکو خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے حادثہ کی انکوائری کریںگے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:50

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری 26اور 27 ستمبرکو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاورکے دفتر میں 19اپ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 16 ستمبرکو ہونے والی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے انکوائری جبکہ28ستمبرکو دائودخیل ریلوے اسٹیشن پر بھی انکوائری کریںگے ۔

(جاری ہے)

انکوائری صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ اگر کوئی آدمی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے ثبوت یا گواہی دینا چاہتاہے ہوتو وہ اوپر دی گئی تاریخوں میں اپنابیان ریکارڈ کروا سکتا ہے یا اپنا بیان لکھ کر 2اکتوبر 2018 تک ایف جی آر ریلویزہیڈکوارٹرز لاہور کے دفتر میں دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں