ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 22پٹرول پمپ سائٹس کے حقوق کرایہ داری کا نیلام عام 26ستمبر کو ہوگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:07

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 22پٹرول پمپ سائٹس کے حقوق کرایہ داری کا نیلام عام 26ستمبر کو ہوگا
لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے سے آپریشنل 22پٹرول پمپ سائٹس کے حقوق کرایہ داری کانیلام عام بدھ26ستمبرکودن دس بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو مسلم ٹائون میں ہوگا، یہ پٹرول پمپ سائٹس گلبرگ‘نیو گارڈن ٹائون‘ماڈل ٹائون توسیعی سکیم‘فیصل ٹائون‘جوہر ٹائون‘علامہ اقبال ٹائون ‘قائد اعظم ٹائون/ٹائون شپ‘سبزہ زار اور گلشن راوی میں واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں