پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازعہ حل ہو گیا

تیس کروڑ کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی بحال کر دی گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:40

پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازعہ حل ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے )اورپاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او ) کے مابین واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازعہ حل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے پی ایس او کو 30کروڑ کی رقم ادا کر دی ہے جس کے بعد پی ایس کی جانب سے پی آئی اے کی سپلائی بحال کر دی گئی۔پی آئی اے اب پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں