احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ توسیع کردی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:42

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ توسیع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ توسیع کردی اور انہیں دوبارہ 25 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

نیب نے جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم پر احد چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا لیکن ایل ڈی اے کے سابق سربراہ کیخلاف الزامات کی سماعت کرنے والے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ نیب نے احد چیمہ کو ڈیوٹی جج محمد اعظم کی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں تین دنوں کی توسیع کر دی اور انہیں 25 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ احد چیمہ آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں پہلے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ ٰ

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں