لاہور ، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائے گا ،اعجازاحمد چوہدری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:48

لاہور ، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائے گا ،اعجازاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائے گا کسی کیساتھ کوئی زیادتی،ناانصافی،غنڈہ گردی،بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

(جاری ہے)

کرپشن اورکمیشن مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی ٹیم ورک کیساتھ کام کیا جائیگا ۔ انہو ں نے کہا کہ کپتان کی کامیا بی سے سب خا ئف ہیں نام نہاد جمہوری با بوں کوعوام نے مستر د کر دیا ہے پار لیمانی ایوانو ں کوبا پ دا دا کی جا گیر سمجھنے والے ساز شی بے نقا ب ہو چکے ہیں آ صف زر داری اور نواز ‘ شہباز کی سیا ست کا با ب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے انہو ں نے مزید کہاکہ ادارو ں پر تنقید کر نے والے نشا ن عبر ت بن چکے ہیں انصا ف کے تقا ضو ں کو پور ا کر تے ہو ئے سا نحہ ما ڈ ل ٹا ئو ں کے نامز د مجرمو ں بھی کٹہرے میں لایا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں