عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:01

عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، عمران خان کے مد مقابل امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی جانب سے دائر انتخابی عذر داری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے ہیں، درخواست گزار کے مطابق عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں جبکہ انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017ء پر عملدرآمد نہیں کیا، انتخابی عذرداری میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں