چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت 2اکتوبرکوجوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوگا

ہائیکورٹ کی7ججزکومستقل کرنے ، 10وکلا،ایک سیشن جج کوہائیکورٹ کاجج بنانے پرغورکیاجائیگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:07

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت 2اکتوبرکوجوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت 2اکتوبرکوجوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوگا ۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کی7ججزکومستقل کرنے پر غور ہو گا۔ 10وکلا،ایک سیشن جج کوہائیکورٹ کاجج بنانے پرغورکیاجائیگا۔ جسٹس محمد انوارالحق کوچیف جسٹس ہائیکورٹ بنانیکی بھی سفارش کی جائیگی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی 22اکتوبرکوریٹائرمنٹ کے باعث سفارش کی جائیگی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہو گا۔ ہائیکورٹ کاجج بنانے کیلئے لاہورکی5وکلا سمیت 11ناموں پرغور کیا جائیگا۔ عاصم حفیظ ایڈووکیٹ،فضل رضوی ایڈووکیٹ کے نام پرغورہوگا۔ رسال سیدایڈووکیٹ،سابق ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان کے نام پرغورہوگا۔ ہائیکورٹ کاجج بنانے کیلئے انوارالحق پنوں کے نام پربھی غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ملتان کی2وکلا شاکرعلی اوراحمد رضا کوہائیکورٹ کاجج بنانے پر غور ہو گا۔ بہاولپور کیصادق محمود خرم کوبھی ہائیکورٹ کاجج بنانے پرغورہوگا۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عظمی اخترچغتائی ، چودھری وحید خان اورفاروق حیدرکوبھی ہائیکورٹ کاجج بنانے پرغورہوگا۔ ہائیکورٹ کی7ججزکی کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے مستقل کرنے پرغورہوگا۔ جسٹس مجاہدمستقیم احمد،جسٹس طارق افتخاراحمد ، جسٹس جوادحسن ،جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس مزمل اخترشبیر، جسٹس اسجدجاوید گورال اورجسٹس چودھری عبدالعزیز کے نام شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات ججزپارلیمانی کمیٹی کوبھجوائیگا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ شرکت کرینگے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے دیگرممبران بھی شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں