گورنر ہاوس لاہور آنے والوں کے لیے نیا ضابطہ طے کردیا گیا

گورنرہاؤس صبح 9سےدوپہر12،دوپہر2سےشام 5بجےتک کھلارہےگا،صرف شناختی کارڈ پر داخلہ ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:38

گورنر ہاوس لاہور آنے والوں کے لیے نیا ضابطہ طے کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2018ء) :گورنر ہاوس لاہور آنے والوں کے لیے نیا ضابطہ سامنے آگیا۔گورنر ہاوس کے حکام کے مطابق گورنرہاؤس صبح 9سےدوپہر12،دوپہر2سےشام 5بجےتک کھلارہےگاجبکہ صرف شناختی کارڈ پر داخلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کے آتے ہی بہت سے مقبول عوامی فیصلے کئیے جس میں سے ایک فیصلہ سرکاری عمارات کو عوامی استعمال میں لانے کا تھا ۔

اس فیصلے کے تحت وزیراعظم ہاوس کو تحقیقاتی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا گیا جبکہ کراچی اور لاہور کے گورنر ہاوسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔گزشتہ اتوار پہلی مرتبہ لاہور کے عوام نے گورنر ہاوس میں قدم رکھا۔ تعطیل کے روز بڑی تعداد میں شہری گورنر ہاؤس پنجاب دیکھنے پہنچے ۔ سیر کے لیے آنے والے شہری وسیع و عریض رقبے پر پھیلے گورنر ہاؤس کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

بعض شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گورنر ہاؤس میں پکنک منائی اورساتھ لایا ہوا دوپہر کا کھانا بھی وہیں کھایا۔ گورنر ہاؤس پنجاب آنے والوں کو صوبائی وزراء نے خوش آمدید کہا۔اس حوالے سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر ہاؤس پنجاب کے کھُلنے اور وہاں عوام کی تفریح کی تصاویر شئیر کیں۔

لیکن ایک بات جو سوشل میڈیا صارفین اوردیگر شہریوں کو ناگوار گزری وہ گورنر ہاؤس پنجاب جانے والے شہریوں کا وہاں پر ڈالا گیا گند تھا۔ان تصاویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک واویلا مچ گیا کہ کیا ایسی عمارات کو عوام کے لیے کھولنا سود مند ہوگا یا نہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے کے ناخوشگوار تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر ہاوس انتظامیہ نے آنے والے شہریوں کے لیے ضابطہ تبدیل کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گورنرہاؤس کامخصوص حصہ اتوارکوفیملیزکےلیےکھلارہےگا۔گورنرہاؤس صبح 9سےدوپہر12،دوپہر2سےشام 5بجےتک کھلارہےگا۔ترجمان گورنر ہاوس کا کہنا تھا کہ صرف شناختی کارڈکی حامل فیملیزہی اندر داخل ہوسکیں گی۔داخلہ صرف انارکلی گیٹ بالمقابل الحمرا آرٹ کونسل سے ہوگا۔گورنرہاؤس آنےوالی فیملیزکھانےپینےکی اشیاءہمراہ نہ لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں