بھارتی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیاء میں امن ،خطے میں ترقی کی دشمن ،بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے‘شہباز شریف

بھارتی فوج جنگی جنون کولگام لیتے ہوئے خطے کو بدامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے،بدلہ لینے کی بات کرنیوالے جان لیں ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:31

بھارتی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیاء میں امن ،خطے میں ترقی کی دشمن ،بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے‘شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیاء میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے،بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،بھارت فوج فوری اپنے جنگی جنون کولگام لیتے ہوئے خطے کو بامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے،بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے۔

انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دیتے ہوئے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی۔پاکستان ہماری ماں دھرتی ہے، اس کی عزت، وقار، تحفظ،دفاع اور سلامتی کے لئے فوج اور عوام ایک ہے۔کوئی غلط فہمی نہ رہے پاک فوج عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے ہمہ وقت تیار ہے،بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے،بھارتی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے۔بھارت فوج فوری اپنے جنگی جنون کولگام لیتے ہوئے خطے کو بے امنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔کسی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی شیر دلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں