نیب نی11 ماہ میں 239 انکوائریاں اور 79 انویسٹی گیشن شروع کیں‘رپورٹ

476 افراد گرفتار ،72 افراد کو سزائیں دلائی گئیں،2 ہزار 410ملین رقم بھی واپس قومی خزانے میں جمع کرائی گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:47

نیب نی11 ماہ میں 239 انکوائریاں اور 79 انویسٹی گیشن شروع کیں‘رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء)قومی احتساب بیورو نے موجودہ چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں ادارے کی گزشتہ 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے گزشتہ 11 ماہ میں 239 انکوائریاں اور 79 انویسٹی گیشن شروع کیں۔ 476 افراد کو گرفتار جبکہ 72 افراد کو احتساب عدالتوں سے سزائیں دلائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق احتساب بیورو نے گزشتہ 11ماہ کے عرصے میں 2 ہزار 410ملین رقم بھی واپس قومی خزانے میں جمع کرائی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں