بھارتی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن وترقی کی دشمن ہے ، شہباز شریف

بھارتی فوج جنگی جنون کو لگام دے ، خطے کو بد امنی کی بھینٹ نہ چڑھائے ، پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فریضے کی بجا آوری کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ہم بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:56

بھارتی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن وترقی کی دشمن ہے ، شہباز شریف
ؒٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیاء میں امن و ترقی کی دشمن ہے ۔ بھارتی فوج جنگی جنون کو لگام دے اور خطے کو بد امنی کی بھینٹ نہ چڑھائے ، پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فریضے کی بجا آوری کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ہم بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ہفتہ کو بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بپن راوت کو ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیاء میں امن و ترقی کی دشمن ہے ۔ بھارتی فوج جنگی جنون کو لگام دیتے ہوئے خطے کو بدامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے ، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے اوردھرتی ماں کی عزت ، وقار ، تحفظ اور سلامتی کیلئے فوج اور عوام متحد ہیں۔

پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ہم بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے ۔ کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں قوم اپنی شیر د ، دلیر اور بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں