بھارت کسی بھول کا شکار نہ رہے ،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘ آل پاکستان انجمن تاجران

بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکی،وطن کے دفاع کیلئے پاک افواج اور قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے‘ صدر اشرف بھٹی

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بھارت کی جانب سے مذاکرات سے راہ فرار اور بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول کا شکار نہ رہے پاکستانی افواج اور قوم اپنے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں ،پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کاخواہشمند ہے جبکہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پوری دنیا کو بھارتی حکومت کے رویے اور خصوصاً بھارتی آرمی چیف کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے ۔ پاکستان امن کی خواہش ضرور رکھتا ہے لیکن بھارت اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور وطن کے دفاع کے لئے پاک افواج اور پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بھارت خواب میں بھی کسی ایڈونچر کا نہ سوچے ، پاک افواج اور پاکستانی قوم اپنے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور اپنے ملک کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں