ٹڈیپ نے ’’فوڈ افریقہ ‘‘میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے مصر میں منعقدہ ’’فوڈ افریقہ ‘‘میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

رواں سال8سے 10دسمبر تک منعقد ہونے والی نمائش میں مشروبات ( نان الکحلک)کیسنڈ اور پروسیسڈ فوڈ ز، بیکری اور کنفکشنری مصنوعات، کافی اور چائے،ڈیری مصنوعات،فوڈ انگریڈیئنٹس،اورگینک اور فریش پروڈیوس،فروزن او رچلڈفوڈز، فوڈ سروسز،کھانے سے متعلق ریٹیل ایکوئپمنٹ،فوڈ پیکجنگ اورلیبلنگ، فوڈ پروسیسنگ مشینری،کیٹرنگ ایکوپئمنٹ،وینڈنگ مشینری، حلال فوڈ، سی فوڈ اسنیکس اور فاسٹ فوڈ وغیرہ کے سٹالز لگائے جائیں گے۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ13اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں