اداکار حسن سبحانی 26ستمبر کو ملائیشیاء روانہ ہونگے

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) نامور اداکار حسن سبحانی ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کیلئے 26ستمبر کو ملائیشیاء روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

حسن سبحانی ملائیشیاء میں تقریباً ایک ماہ قیام کریں گے جہاں وہ اپنے پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے علاوہ تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن سبحانی نے کہا کہ اس سے قبل بھی پراجیکٹس کے سلسلہ میں متعدد بار ملائیشیاء کا سفر کر چکا ہوں تاہم اس بار زیادہ وقت سیر و تفریح کے لئے مختص ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں