پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے آگے پسپا ہو رہی ہے ‘ شوبز شخصیات

پاکستانی افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ‘ قوی خان، معمر رانا، شفقت چیمہ،ثناء ،سائرہ نسیم و دیگر

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کے پروان چڑھنے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، پاکستان نے ہمیشہ امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت کی جانب اسے کمزوری سمجھا جاتا ہے جو اس کی بھول ہے ۔

نامور اداکار قوی خان ، نعمان اعجاز،معمر رانا ، افضل خان ، بابر علی ، احسن خان ، شفقت چیمہ ، افتخار ٹھاکر، نسیم وکی ، ثناء، ریشم ، ثناء میرا، مونا لیزا، ماریہ واسطی ،ستارہ بیگ ،سائرہ نسیم ، نصیبو لعل اور سجاد علی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کی افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور گیدڑ بھبکیاں لگانے والے اس سے آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے چٹا ن کی مانند متحد اور اپنی افواج کی پشت پر ہے ۔ بھارت سرپرائز کی دھمکیاں دے کر ہمیں مرعوب نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیر یوں کی جدوجہد کے آگے پسپا ہو رہی ہے اس لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ عالمی دنیا کو بھارتی افواج کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم او ر بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں