اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں‘ثناء جاوید

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،نئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ‘ا نٹر ویو

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ اپنے اوپر مخصوص کرداروں کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتی ،محنت سے کام کر رہی ہوں اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن انہیں وہ مواقع میسر نہیں جس کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کیلئے اکیڈیمیز کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے اوراس پر جلد پیشرفت ہونی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میںسالوں گزارنے والے سینئرز فنکار وں کا رویہ قابل تعریف ہے اور ہمیں ان لوگوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ اپنے کرئیر کے آغاز سے محنت کی قائل ہوں اور جب تک اس شعبے سے وابستہ ہوں اس پر کاربند رہوں گی چاہے میرے پراجیکٹس کی تعدادکم ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اب پڑھے لکھے لوگ شوبز میں آرہے ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں