وزیراعظم عمران خا ن کالوکل باڈیز نظام کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کا حکم

لوکل باڈیز کا ایک ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بلیک میل نہ کیا جا سکے ‘وزیراعظم کا اجلا س سے خطاب

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

وزیراعظم عمران خا ن کالوکل باڈیز نظام کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خا ن نے لوکل باڈیز نظام کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے جس کا مقصد عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے، لوکل باڈیز کا ایک ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بلیک میل نہ کیا جا سکے اور وہ اپنی تمام تر توجہ اپنی عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں۔

نئے نظام کی بنیاد جمہوری اقدار پر مبنی ہوگی جس میں گورننس اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے لوکل باڈیز سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا جلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء نے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اختیارات کی عوامی سطح پر منتقلی کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کو موثر احتساب کریں۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز کے نظام سے نئی لیڈرشپ کو اوپر آنے میں مدد ملے گی جبکہ ماضی میں جمہوری نظام میں ایک بڑا مسئلہ یہ بھی تھا کہ ممبران پارلیمنٹ کی توجہ قانون سازی پر کم جبکہ دیگر امور بشمول اختیارات اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی لوکل باڈیز کے نظام کا مقصد اسٹیٹس کو توڑنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ لوکل باڈیز کا ایک ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بلیک میل نہ کیا جا سکے اور وہ اپنی تمام تر توجہ اپنی عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں۔ نئے نظام کی بنیاد جمہوری اقدار پر مبنی ہوگی جس میں گورننس اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں