دروغہ والا میں چند روز قبل جہانگیر بٹ نامی ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونیو الا علی بھی اسپتال میں دم توڑ گیا

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) لاہور کے علاقے دروغہ والا میں چند روز قبل جہانگیر بٹ نامی ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونیو الا علی بھی اسپتال میں دم توڑ گیا ۔موٹرسائیکل تیز چلانے سے منع کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر دی تھی ۔جس سے پچاس سالہ شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دروغہ والا کے علاقے میں گلی میں موٹرسائیکل تیز چلانے سے منع کرنے پر فائرنگ کا معاملہ، کچھ روز قبل ملزم جہانگیر بٹ کی فائرنگ سے پچاس سالہ شفیق کو قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کا بھتیجا علی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا تھا۔

پانچ دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علی بھی دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول علی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔ مقتول کی ماں رو رو کر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دہائی دیتی رہی ۔ دوسری جانب قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتول کے لواحقین نے چار روز قبل سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے پانچ روز بعد بھی پولیس مرکزی ملزم جہانگیر بٹ کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں