گورنر ہائوس لاہور اتوار کوکھلا رہا ، ایک بار پھرعوام سیروتفریح کیلئے امڈ آئے

چوہدری سرور گورنر ہائوس میں آئے لوگوں سے گھل مل گئے ، سیلفیاں بھی بنواتے رہے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) گورنر ہائوس لاہور کو گزشتہ روز چھٹی کے دن ایک بار پھرعوام کیلئے ایک بار پھر کھول دیاگیا گورنر لاہور میں گزشتہ روز صرف فیملیز کو ہی داخلے کی اجازت تھی بتایاگیا ہے کہ گورنر لاہور کوشہریوں کیلئے صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے اور 2بجے سے شام 5 بجے تک کیلئے کھولا گیا تھا شہریوں کی کثیر تعداد نے گورنر ہائوس کا رخ کیا اور گورنر ہائوس کے مختلف حصوں کو دیکھا اور شام گئے تک شہری اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ گورنر ہائوس کی سیر کیلئے آتے رہے جبکہ گورنر ہائوس کی انتظامیہ کی جانب سے ان افراد کے شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں گورنر ہائوس جانے کی اجازت دی گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا تھاکہ کوئی بھی فیملی اپنے ہمراہ کھانے کی اشیاء نہ لیکر آئے اور نہ ہی گورنر ہائوس کے اندر لگے پھلوں کے درختوں سے پھل توڑے جائیں یا پھر کسی بھی پودوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے جبکہ شہریوں کوالحمراء آرٹ کونسل کے سامنے والے گیٹ سے گورنر ہائوس میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ گورنر ہائوس کا دورہ کیا اور گورنر ہائوس میں آئے لوگوں سے گھل مل گئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے آنے والی فیملیوں کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں اور ان سے گفتگو بھی کی اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس لاہور کو وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر عوام کیلئے کھول دیاگیا عوام گورنر ہائوس کی سیر کریں اور اس کے مختلف حصوں کو دیکھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں