لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

ریکٹر سکیل پر شدت 4.1،زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلو میٹر دور پاک بھارت سرحدی علاقے میں تھا

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے دیگرکئی شہر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نکل آئے جبکہ خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز صبح کے وقت لاہور سمیت شیخوپورہ ،قصور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلو میٹر دور پاک بھارت سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں