وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹرز کا اجلاس

اتوار 23 ستمبر 2018 20:31

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹرز کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ حکومتی محکموں میں بد عنوانی ، رشوت ستانی اور دیگر بد انتظامیوں کی وجہ سے آج عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور اس اعتماد کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بلاتفریق و بلا امتیاز ایکشن لیا جائے اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں کہا کہ ماضی میں بعض منصوبوں کا مقصد عوام کی بہتری نہیں بلکہ کک بیکس تھے جن کی وجہ سے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور کہا کہ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں حکومت ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید ہدایتکی کہ پراسیکیوشن کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں