اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعمران خان نےسوائے لفاظی کےکوئی ٹھوس پالیسی نہیں دی عمران خان نے آج ..

عمران خان نےسوائے لفاظی کےکوئی ٹھوس پالیسی نہیں دی

عمران خان نے آج بھی بھارت کی بات کی کشمیر کا ذکر نہیں کیا، بیوروکریسی سے کہا تنخواہ کم ہے، ان کوجواز پیش کررہے جوچھریاں اور قینچیاں رکھنے میں ماہر ہیں۔سینئر تجزیہ کار ایاز میر کی گفتگو

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار ایاز میر نے کہا ہے کہ سوائے لفاظی کے ابھی تک کوئی ٹھوس پالیسی عمران خان نے نہیں دی ہے،عمران خان نے آج بھی بھارت کی بات کی لیکن کشمیر کا ذکر نہیں کیا، بیوروکریسی کو کہتے تنخواہیں کم ہیں زیادہ کریں گے، ان کوجواز پیش کررہے جوچھریاں اور قینچیاں رکھنے میں ماہر ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تقریب میں عمران خان پتا ہی نہیں چل رہا تھا کہ کس کومخاطب کررہے ہیں۔

براہ راست کیمرے لگے ہوئے تھے۔ شعلہ بیانی تھی لیکن مجمع وہ کس کوکہہ رہے تھے پتا ہی نہیں تھا کہ کون سی مخلوق وہاں ہے کونسے پنجاب کے فلسفہ دان بیٹھے ہوئے ہیں۔سرکاری کیمرہ مین کوداد دینی چاہیے کہ شاہکار ریکارڈنگ کی ہے۔

(خبر جاری ہے)

مطلب وہاں صرف خان صاحب ہی نظر آرہے ہیں، کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا۔مطلب پتا ہیں چل رہا کہ وزیراعظم جن سے مخاطب ہیں ان کے تاثرات کیا ہیں؟ پھر اسی طرح وزیراعظم کا خطاب کوئی لکھا ہوا نہیں تھا بلکہ کبھی اس طرف جارہے ہیں کبھی اس طرف جارہے ہیں۔

غلامانہ سوچ، ٹیکس ، کی باتیں ، پھر ہندوستان کا ذکر آیا، پھر کوئی اور بات پھر انہوں نے کہا کہ جب بھارت اور پاکستان میں تجارت فروغ پائے گی توخوشحالی آئے گی۔عمران خان کی تقریر میں کوئی کشمیر کا ذکر نہیں تھا۔پھر وزیراعظم نے آخر میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں کی تنخواہیں کم ہیں۔ خان صاحب ان سے کہہ رہے ہیں اور ان کوجواز پیش کررہے ہیں جوچھریاں اور قینچیاں رکھنے میں ماہر ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ 1930ء میں ایک کمشنر کی تنخواہ 72تولے سونا، عمران خان کی اس بات پرسیکرٹری کہے گا کہ پہلے میں 72تولے سونا توبنا لوں باقی گڈ گورننس کی طرف بعد میں جاؤں گا۔ایاز میر نے کہا کہ یہ جواز ضرور ہے کہ ہمیں ٹائم دیں ابھی تواقتدار میں آئے ہیں۔لیکن سوائے لفاظی کے ابھی تک کوئی ٹھوس پالیسی عمران خان نے نہیں دی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں