پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی برائے فلڈ کو ضروری ہدایات

اتوار 23 ستمبر 2018 21:50

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی برائے فلڈ کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں اورممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ صوبائی اور وفاقی متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور ادارے آپس میں بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں اورکابینہ کمیٹی برائے فلڈ محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں۔ متعلقہ محکمے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس کے ادارے کو بھی پوری طرح متحرک ہونا چاہیے۔ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا اورپیشگی احتیاطی اقدامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں