پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا

اتوار 23 ستمبر 2018 21:50

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مارلیا۔ آواز گروپ نے 241 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مقابل امیدوار صرف 14 ووٹ ہی حاصل کر سکا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے سالانہ انتخابات کا انعقاد مرکزی دفتر واقع شادمان میں ہوا۔

جس میں فلور ملرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آواز گروپ کے شاندار کامیابی کے بعد اس موقع پر آواز گروپ کے لیڈران عاصم رضا احمد ، لیاقت علی خان ،میاں ریاض احمد اور حبیب الرحمان لغاری نے آواز گروپ پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کرنے اور کامیابی سے ہمکنار کروانے پر تما م فلور ملرز کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ طور پر کہا کہ آواز گروپ نے ہمیشہ انڈسٹری کی بہتری اور اپنے معزز ممبران کے مفادات کو ترجیح دی ہے، آئندہ بھی اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے انڈسٹری اور فلور ملرز کے فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے خدمات کا سلسلہ جار ی رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق آواز گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران چوہدری جاوید اقبال گوندل، عبدالمجید چیمہ ، شیخ محمد سعید اور آفتاب غنی مرزا کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار صرف 14 ووٹ ہی حاصل پائے۔ کل ووٹ 409 تھے جن میں سے 241 ووٹ آواز گروپ نے حاصل کئے جبکہ 14 ووٹ مخالف امیدوار حاصل کر پایا جبکہ کوئی ووٹ بھی مسترد نہ ہوا۔ آواز گروپ کے کامیاب ہونے والے امیدواروں نے انڈسٹری کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ آواز گروپ کے قائد کی قیادت میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور تمام فلور ملنگ انڈسٹری کے وقار اور توقیر کیلئے کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں